آئی ایم ایف کا پاکستان کی بات ماننے سے انکار ، مزید مطالبات سامنے رکھ دیے


اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے مذاکرات کیلئے مزید مطالبے سامنے رکھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈوبتی معیشت کیلئےایک اور بُری خبر آگئی، آئی ایم ایف نے وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کی بات ماننے سے انکار کردیا اور مزید مطالبات سامنے رکھ دیے۔

آئی ایم ایف وزارت خزانہ اورایف بی آرکی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوسکا، جس کے بعد وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اخراجات رپورٹ پررک گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے نویں جائزہ مذاکرات کیلئے وزارتِ خزانہ سے اخراجات میں کمی اور ایف بی آر سے آمدن مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی قسط کیلئےرواں مالی سال کیلئےاخراجات رپورٹ اورسیلاب کےباعث اخراجات بڑھنےکی رپورٹ مانگی ہے، وزارت خزانہ اورایف بی آرنےرواں ماہ تک رپورٹ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب سے اخراجات بڑھیں گے اور پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل نہیں ہو سکےگا۔۔ صوبوں کو دیےگئےسرپلس کا ہدف بھی حاصل نہیں کیاجا سکے گا، نتیجتاً وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مزید تعطل کا شکار ہوں گے۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *