ڈالر کی اونچی اڑان جاری، سونا بھی مزید مہنگا


کراچی: تمام ترحکومتی اقدامات کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کے باوجود ڈالرز کی اڑتی اڑان کو نہ روکا جاسکا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے آج بھی ڈالر مزید 11 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی خرید وفروخت 223 روپے اور 92 پیسے پر بند ہوئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینکوں نےڈالر224روپے25پیسےتک میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر228سے231روپے میں فروخت ہوا۔

سونا مزید مہنگا

ادھر ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 59 ہزار 200 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 128 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 488 روپے ہے۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *