بینکوں کے ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اضافہ


اسلام آباد : بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبر میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22ہزار412 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.eight فیصد کم اور گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 15.9 فیصد زیادہ ہے۔ ،

ستمبرمیں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 22 ہزار820ارب روپے جبکہ گذشتہ سال اکتوبرمیں 19 ہزار344ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر17.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔،

اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11 ہزار52ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11084ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں 9394 ارب روپے تھا، ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.three فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر32.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے،

اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 18285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 17484 ارب روپے اور گذشتہ سال اکتوبر میں13796 ارب روپے تھا، ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر4.6 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *