یو اے ای : سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ


دبئی : متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ہفتے کے اختتام پر سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کا نرخ 17.25 درہم اضافے کے ساتھ 213.5درہم رہا، 22 قیراط سونے کی قیمت 16 درہم اضافے کے بعد 200.5 درہم ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 191.25 درہم رہی جس میں 15.25 درہم اضافہ دیکھنے میں آیا،18 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 14 درہم اضافے کے ساتھ 164 درہم فی گرام تک پہنچ گئی۔


About admin

Check Also

اسٹیٹ بینک کی گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی خبر کی تردید

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں گوگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *