پاکستان میں سب سے زیادہ ترسیلات زر کس ملک سے آئیں؟ تفصیلات جاری


اسٹیٹ بینک نے ماہ اکتوبر کے دوران آنے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران کارکنوں کی طرف سے 2.2 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

اکتوبر 2022ء کے دوران ترسیلات میں ماہ بہ ماہ 9.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ سال بسال 15.7 فیصد کمی ہوئی۔

جولائی تا اکتوبر مالی سال 23ء کے دوران مجموعی طور پر 9.9 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات آئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 8.6 فیصد کم ہیں۔

اکتوبر 2022ء کے دوران بیشتر ترسیلات سعودی عرب (570.5 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (427 ملین ڈالر)، برطانیہ (278.Eight ملین ڈالر)، اور امریکہ (253.1 ملین ڈالر) سے آئیں۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *