روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس میں ریکارڈ اضافہ


اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹس 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹ میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹس 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اکتوبر 2022 میں روایتی بینکاری ڈپازٹ 1 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسلامک بینکاری ڈپازٹ 1 ارب 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں 10 لاکھ ڈالر اضافے سے four کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

About admin

Check Also

پاکستان ہے تو کسی اور ملک سے تجارت کیوں کریں، صدر آذربائیجان

باکو / اسلام آباد : آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *