شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں


اسلام آباد: ملک بھر کے شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں، گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں three وقت گیس دینے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس موسم سرما میں گیس کی بڑی قلت کا خدشہ ہے، گھریلو صارفین کے لیے بھی طلب کے مطابق پوری گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں three وقت گیس دینے کی تجویز دی گئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔

سوئی ناردرن اور سدرن کا گیس شارٹ فال 1.2 ارب مکعب فٹ تک بڑھ سکتا ہے، گھریلو صارفین کو 350 ایم ایم سی ایف ڈی تک ایل این جی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے اور کمرشل صارفین کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر شعبوں کے لیے بھی گیس کی کٹوتی کی جا سکتی ہے، پاور سیکٹر کے لیے گیس کی فراہمی میں 45 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر یکم نومبر سے عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *