سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ


کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1300روپے مزید بڑھ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1647 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 47 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 629 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب1300 روپے اور1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب1580 روپے اور1354 روپے60 پیسے پر مستحکم رہی۔


About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *