بہت جلد ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی، اسحاق ڈار


لندن : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قیمت کے حوالے سے پاکستانی قوم کو خوش خبری سنا دی، ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔

اسحاق ڈار جو ان دنوں آئی ایف سے مذاکرات کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں، یہ بات انہوں نے لندن میں آئی ایم ایف کے عہدیداران سے بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا دور اچھا رہا، اس موقع پر آئی ایم ایف سمیت ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے گزشتہ چار دن میں 58میٹنگز ہوئیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے جبکہ اس کی اصل قیمت کم ہے اور بہت جلد ڈالرکی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی۔

نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں لیکن ہربات عوام کے سامنے کرنے کی نہیں ہوتی۔

قبل ازیں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا تخمینہ 32.four ملین ڈالرز لگایا گیا ہے، موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 199 ارب روپے خرچ کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کی امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے آئی ایم ایف کو خدشات تھے، ڈالر کی قدر جلد 200 روپے سے نیچے آجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔


About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *