گولڈن ویزا : یورپ جانے والے غیرملکیوں کیلئے اہم خبر


لزبن : یورپ کے جنوب میں واقع ملک پرتگال کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکیوں کی سہولت اور ان کے ویزوں سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں پرتگال کی فارنرز اینڈ بارڈرز سروس (ایس ای ایف) نے اعلان کیا ہے کہ گولڈن ویزا کی تجدید کے لیے کل 19ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں جو کہ کل تعداد کا 60 فیصد سے زائد ہے۔

شینگن ویزا انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ گولڈن ویزوں کی تجدید ہر دو سال بعد لازمی ہے جب کہ اس حوالے سے بارڈر سروس نے واضح کیا ہے کہ قومی سرزمین میں غیر ملکی شہریوں کے مستقل رہنے سے متعلق دستاویزات اور ویزوں کی منظوری میں 31 دسمبر 2022تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اعلان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر معیاد ختم ہونے والی دستاویزات قبول نہ ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کچھ ویزا ہولڈرز کی ملک میں آمد اور روانگی پر پابندی ہے۔

پولیٹیکو رپورٹ کے مطابق ایس ای ایف نے ان رہائشی اجازت ناموں کی تجدید کے لیے تقریباً 7ہزار آسامیاں کھول دی ہیں تاہم کُل 2ہزار آسامیاں خالی رہ گئی تھیں۔

ایس ای ایف نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ گولڈن ویزا رکھنے والوں کی اکثریت اس ملک میں مقیم نہیں ہے اور وہ اپنے آپ کو مقررہ دن پر پیش کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پرتگال کا گولڈن ویزا پروگرام جسے ریزیڈنسی بذریعہ سرمایہ کاری پروگرام بھی کہا جاتا ہے، دولت مند بین الاقوامی افراد کو پرتگال میں رہائش حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

بشرطیکہ وہ مخصوص شرائط پر پورا اتریں اور اس ملک میں سرمایہ کاری کی گئی ایک مخصوص رقم کمائیں۔ جو سرمایہ کار پرتگال میں رہائش حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کو بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے مخصوص شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

پرتگال گولڈن ویزا اسکیم کے لیے یورپ میں سب سے زیادہ مقبول مقامات میں سے ایک ہے، جو دوسرے ممالک کے امیر شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

حال ہی میں یہ اطلاع ملی ہے کہ پرتگال کا گولڈن ویزا پروگرام بہت سے برطانویوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ میں پرتگالی چیمبر آف کامرس کی ڈائریکٹر کرسٹینا ہپیسلے نے کہا کہ گولڈن ویزا پروگرام میں برطانیہ کے شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی بریکزٹ کے بعد پرتگال میں وقت گزارنے کے مضمرات کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔


About admin

Check Also

اسٹیٹ بینک کی گوگل کو ادائیگیاں روکنے کی خبر کی تردید

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں گوگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *