بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری


اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بل میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے اگست کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اس سے قبل جولائی میں ایف سی اے صارفین سے four روپے 34 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا جو صرف 1 ماہ کے لیے تھا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت اکتوبر میں four روپے 15 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

حالیہ اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

About admin

Check Also

پاکستان ہے تو کسی اور ملک سے تجارت کیوں کریں، صدر آذربائیجان

باکو / اسلام آباد : آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *