سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں کمی


کراچی : ترسیلاتِ زر میں مزید کمی آگئی، ستمبر میں اگست کے مقابلے میں 10 اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے  ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے کارکنوں کی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر2022 کے دوران ترسیلات زر 2ارب 40 کروڑ ڈالرموصول ہوئے، ترسیلات زر میں اگست کے مقابلےمیں 10.5 فیصد کمی ہوئی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ 3جولائی تا ستمبرمجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے 6.three فیصد کم ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے رواں سال ترسیلات زر میں 12.three فیصد کمی ہوئی، جولائی تاستمبرترسیلات زر کی مد میں7 ارب 70 کروڑ ڈالرموصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے 6.three فیصد کم ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2022 میں سعودی عرب سےترسیلات زر 61 کروڑ 66 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ یواے ای سے47 کروڑ 43 لاکھ ڈالر،برطانیہ سے 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 26 کروڑ 81 لاکھ ڈالر آئے۔

About admin

Check Also

‘ملکی معیشت نقصان میں ہے، پاکستان کو مستحکم حکومت چاہئے’

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت نقصان میں ہے،پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *