پاکستان میں بے روزگای اور مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں بے روزگاری اور مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا جبکہ شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوگا، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.four فیصد ہو سکتی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں اس کی شرح 6.2 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف نے رواں مالی سال معاشی گروتھ 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کر دی جبکہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

About admin

Check Also

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

کراچی : پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے بیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *