قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، وزیر خزانہ


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی پاسداری کریں گے اور بانڈ کے حوالےسے ادائیگی بھی بروقت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، بانڈ کے حوالے سے ادائیگی بھی بروقت کریں گے، پچاس ہزار ڈالر تک پینڈنگ ادائیگیاں آنیوالے ہفتے میں کردی جائیں گی، ہمارے کئےگئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے، اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، اسٹیٹ بینک نے مؤخر ادائیگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔


About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *