سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی


رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 34.44 فیصد کمی سے 1.013 ملین ٹن تک محدود رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصہ کےدوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ1.545ملین ٹن رہی تھی۔

سیمنٹ فیکٹریوں سے پہلی سہ ماہی میں7.258ملین ٹن مارکیٹ میں فروخت کی گئی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 2لاکھ88 ہزار 712 ٹن رہی۔

جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی پہلی سہ ماہی میں 23.54 فیصد کمی رہی۔ جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں نے7.547ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی۔

ترجمان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی لیٹر آف کریڈٹ پرعائد سختیوں سے مشکلات کا سامنا ہے مشینری اور پرزہ جات کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *