خطرے کی گھنٹی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر eight ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے گرگئے


کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر eight ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے، ذخائر میں 10 کروڑ 60لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 17 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس سے ذخائر 13 ارب 58 کروڑ 88 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر دس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمی کے بعد سات ارب نواسی کروڑ اٹھانوے لاکھ ڈالر رہ گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ذخائر پانچ ارب اڑسٹھ کروڑ نوے لاکھ ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے بیرونی قرضوں اور یوروبانڈ کی ادائیگیاں کیں ہیں۔

گذشتہ ماہ بھی ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 23 ستمبر تک 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 76 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *