ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی مزید سستی


کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی ، انٹربینک میں ڈالر مزید three روپے سستا ہوکر 233 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا اور امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دوسرے روز بھی مستحکم رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز کاروبار کے دوران ڈالر مزید تین روپے 31 پیسے کم ہو کر 233 روپے 71 پیسے پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس درآمد کنندگان کو ڈالر 234 روپے 31 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں، پچھلے دو دنوں میں انٹربینک میں ڈالر پانچ روپے چورانوے پیسے سستا ہو چکا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مزید سستا ہو کر230 سے 232 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر ملک کے قرضوں میں تقریبا ساڑھے سات ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *