عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت eight ماہ کی کم ترین سطح پر


اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، خام تیل کی قیمتیں eight ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

برینٹ خام تیل four ڈالر 31 سینٹ کمی کے ساتھ 86.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت four ڈالر 75 سینٹ کمی کے بعد 78.74 ڈالر پر آگئی۔

عالمی خام تیل کی قیمتیں eight ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 29 اگست سے اب تک امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 14 ڈالر تک کمی ہوچکی ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرول دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ممالک نے رواں ماہ ستمبر میں اپنی پیداوار میں قدرے اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *