گندم کی درآمد کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری


ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے three لاکھ ٹن گندم درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا اور بین الاقوامی سپلائرز سے 26 ستمبر تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان حکام کے مطابق وفاقی حکومت گندم کی کمی اور اسٹریٹجک ذخائر کیلئے گندم درآمد کر رہی ہے اور ٹینڈر کے لیے دی جانے والی بولیاں 26 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

ٹی سی پی کے مطابق گزشتہ ٹینڈز میں ٹی سی پی نے ڈیڑھ لاکھ گندم درآمد کی تھی جو 407 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی کی گئی تھی، ٹی سی پی سے گندم پاسکو اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں گندم کی قلت ہو سکتی ہے، گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں گندم کی قلت کا اندیشہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کریں، یہ وقت اکھٹے ہونے کا ہے نہ کہ انتشار پھیلانے کا، سیاست بعد میں کر لیں گے ابھی آئیں پہلے مل کر پاکستان کو بچائیں۔

About admin

Check Also

ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published.