پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بُری طرح متاثر ہونے کا خدشہ


اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بُری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

سیلاب اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 6.Zero فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

کچھ روز قبل ماہر معاشیات مزمل اسلم نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ کو 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بلومبرگ اب رواں سال پاکستان کی شرح نمو 0.6 فیصد توقع کر رہا ہے، یعنی تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلومبرگ اکنامکس کے مطابق سیلاب سے ساڑھے Eight ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ تین چوتھائی سے زیادہ کم ہوگی۔



About admin

Check Also

پاکستان میں‌ امریکی ڈالر مزید سستا ، 221 کی سطح پر آگیا

کراچی : امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، آج بھی انٹر بینک میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.