پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی، برقرار رہیں گی یا کم ہوگی؟ معاملہ اختلافات کا شکار


اسلام آباد : پٹرول کی قیمتوں سے متعلق معاملہ بدستور اختلافات کا شکار ہے، four روز گزرنے کے باوجود پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت 4روزبعد بھی پٹرولیم مصنوعات کااعلان نہ کرسکی، پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی، برقرار رہیں گی یا کم ہوگی، معاملہ بدستور اختلافات کا شکار ہے۔

حکومت نئی قیمتوں کااعلان کرنے میں مسلسل چوتھے دن بھی ناکام ہے،15 ستمبرکی شب 12 بجے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہونا تھا۔

تاہم حکومت four روز گزرنے کے باوجود پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل قیمتوں میں معمولی کمی کااشارہ دے چکے ہیں۔

خیال رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکی تجویز دی ہے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف کامطالبہ کیا تاہم وزارت خزانہ کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر زور دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے

About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.