تمام معاشی اہداف کی ناکامی کا ذمہ دار سیلاب قرار


اسلام آباد : حکومت نے تمام معاشی اہداف کی ناکامی کا ذمہ دار سیلاب کو قرار دے دیا، سیلاب کے باعث معاشی میدان میں ہرطرف تباہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تمام معاشی اہداف کی ناکامی کا ذمہ دار سیلاب کو قرار دے دیا گیا ، دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث معاشی میدان میں ہرطرف تباہی ہے ، پٹرولیم لیوی کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ جولائی اوراگست کےدوران مختص پٹرولیم لیوی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا، جولائی کے دوران صرف four ارب روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں وصول ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 25 ارب لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کا تخمینہ لگایاگیاتھا جبکہ 25 ارب لیٹر پر 855 ارب روپے پٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

وزارت خزانہ نے کہا سیلاب کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی ریکارڈہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ نہ ہواتولیوی کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ 855ارب پٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.