ڈالر کی قدر میں اضافے سے دالوں کی قیمتوں بھی بڑھ گئی


کراچی : ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ، ڈالر کی قدر میں اضافے سے دالوں کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ،پنجاب اور کے پی کے میں سیلاب کی وجہ سے فصلیں خراب ہونے کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 10سے 15 فیصد اضافہ ہو گیا۔

صدرہول سیل گروسرز نے کہا کہ بیشتر دالیں بیرون ملک سے درآمد ہوتی ہیں ، ڈالر کی قدر میں اضافے سے دالوں کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔

صدرہول سیل گروسرز نے بتایا کہ دال ماش 40روپے اضافےسے280روپےفی کلو ، دال مونگ 40 روپے اضافے سے 175 روپے کلوگرام ہوگئی۔

اسی طرح دال چنا 25روپے اضافے سے220روپےفی کلو کالا چنا 50روپے اضافے سے 200 روپے ، سفید چنا کی قیمت 250 روپے فی کلو ہو گئی۔

چینی 80 روپے فی کلوگرام پر مستحکم ہے جبکہ باسمتی چاول درجہ دوئم 180 روپے اور درجہ اول 350 روپے فی کلو گرام ہو گیا اور گندم کی100کلو کی بوری1ہزار اضافے سے 9 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

About admin

Check Also

ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 27 …

Leave a Reply

Your email address will not be published.