مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی


اسلام آباد: تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردئیے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 42.70 فیصدکی شرح پربرقرار ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں26اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ہہفتہ واربنیاد پرمہنگائی کی شرح میں0.58فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 51روپے75پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آٹےکا20کلو کا تھیلا1298روپے49پیسےکاہوگیا۔

اسی طرح ایک ہفتےمیں انڈے8روپے98پیسےفی درجن مہنگے ہوئے، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، دال مونگ6روپے41پیسے،دال چنا3روپے98پیسے اور دال ماش3روپے29پیسےفی کلومہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتےتازہ دودھ 2روپے19پیسےفی لیٹرمہنگاہوا، برائلرمرغی کی قیمت میں4روپے46پیسےفی کلواضافہ دیکھا گیا جبکہ مٹن7روپے16پیسےفی کلومہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے9اشیاضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی،پیاز72روپے93پیسے،ٹماٹر14روپے46پیسے فی کلوسستےہوئے اسی طرح دال مسور4روپے49پیسےفی کلوسستی ہوئی۔

About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.