مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بری خبر، آٹا مزید مہنگا


کراچی : آٹے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا، فلار ملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم درآمد کی اجازت نہ دی تو آٹا 200روپےفی کلو ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں گندم 10 روپے اضافے سے 90 روپے فی کلوگرام ہوگئی، جس کے بعد فلور ملز مالکان نے بھی آٹے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔

چیئرمین فلار ملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اندرون سندھ بارشوں کے بعد گندم فراہمی میں تعطل پیداہوا، اس لئے کراچی میں فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 120 اور چکی آٹے کی قیمت125 روپے ہو گئی۔

چیئرمین فلار ملزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فائن آٹے کی قیمت 10 روپے اضافے سے 115 روپے اور فی کلو میدہ بھی 10روپےاضافے سے 115روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ حکومت نےگندم درآمد کی اجازت نہ دی تو آٹا 200روپےفی کلو ہوجائے گا۔

About admin

Check Also

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، نئے ریٹ آگئے

کراچی : صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published.