ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر


کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب سات کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2 ستمبر تک 1 ارب 7 کروڑ ڈالر کا اضافے ہوا ، جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب 10 کروڑ 19 لاکھ ڈالر آضافہ سے eight ارب 79 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 ستمبر تک three کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 67 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

گزشتہ ہفتے ذرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 69 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کے رہ گئے تھے تاہم آئی ایم ایف سے1 ارب 16 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر eight ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد ہوگئے تھے۔

About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.