آئی ایم ایف سے ڈیل کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان جاری


کراچی: انٹربینک میں ڈالر مزید three روپے 58 پیسے مہنگا ہو کر 229 روپے پر پہنچ گیا، بینکوں کوایل سیز کھولنے میں شدیدپریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے باوجود روپے کی بے قدری روک نہ سکی ، انٹربینک میں ہفتے کے پانچویں روز ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

ڈالر تین روپے اٹھاون پیسے مہنگا ہو کر دوسو انتیس روپے پر پہنچ گیا، فاریکس ڈیلرز نے بتایا اس وقت بینکس امپورٹر کو ڈالر 229 روپے55 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 235 سے 237 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کاروبار کے اختتام پر ڈالر دو روپے چھہتر پیسے مہنگا ہو کر دوسو اٹھائیس روپے اٹھارہ پیسے پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف ڈیل کے باوجود امپورٹرز کو ایل سی کھولنے کیلئے ڈالر فراہم نہیں کررہا، بینکوں کو ایل سی کھولنے میں شدید پریشانی ہو رہی ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار : بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.