ایک ہفتے میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ


اسلام آباد: مہنگائی کی شرح 46.10 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق ایک ہفتے میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز 51 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ٹماٹر 20 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، دال مونگ 17 روپے 21 پیسے اور دال چنا 6 روپے 76 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آلو four روپے 55 پیسے، انڈے eight روپے 39 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، برائلر مرغی eight روپے 91 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 18 روپے 33 پیسے مزید مہنگا ہوا جبکہ لہسن، دودھ، دہی، چاول، کیلے اور چینی بھی مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے میں صرف three اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، خودرنی گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 5 روپے 81 پیسے سستا ہوا، دال مسور ایک روپے 10 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

About admin

Check Also

سعودی گرین بانڈز کی فروخت شروع

ریاض: سعودی عرب نے ابتدائی گرین بانڈز کی فروخت شروع کر دی۔ العربیہ نیوز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.