آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود ڈالر اُڑان بھرنے لگا


کراچی: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو قرض مل گیا مگر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک ہفتے بعد پھر اُڑان بھرنے لگا۔

انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 98 پیسے پر بند ہوا جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 219 روپے 30 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر three روپے منہنگا ہو کر 223 سے 225 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 31 اگست کو آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی قسط موصول ہوئی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.