پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے


اسلام آباد : پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.three فیصد پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

جس میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران مہنگائی کی شرح 27.three فیصد کی ریکارڈسطح پرپہنچی جبکہ جولائی 2022 کے دوران مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد کی سطح پرتھی۔

پی بی ایس کا کہنا تھا کہ ماہانہ بنیادوں پر آلو، ٹماٹر، سبزیاں، دالیں، انڈے و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سبزیاں 13.44 فیصد، دال ماش 12.four فیصد، دال مسور 11.7 فیصد ، انڈے 7.5 فیصد، دال چنا 6 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا آلو کی قیمتوں میں 5 فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 2.three فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ریڈی میڈ گارمینٹس 7.8فیصد مہنگے ہوئے۔

سالانہ بنیادوں پر دال مسور کی قیمتوں میں 114 فیصد ، پیاز 90 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کوکنگ آئل 74 فیصد ، چکن 60 فیصد اور دودھ 25 فیصد مہنگا ہوا۔

About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.