متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان


متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے بدھ کو ستمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول 98 کے نرخ کم کرکے 3.41درہم فی لٹر کیے ہیں۔ اگست میں اس کی قیمت 4.03 درہم تھی۔

پٹرول 95 کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ اگست میں ایک لٹر 3.92 درہم میں دستیاب تھا۔ ستمبر میں 3.30 درہم فی لٹر فروخت ہوگا۔

اسی طرح ڈیزل اگست میں 4.14 درہم فی لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔ اب ستمبر میں 3.87 درہم لٹر دستیاب ہوگا۔ 91ای پلس کے نرخ ستمبر کےلیے 3.22 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

About admin

Check Also

موڈیز نے پاکستان کےلیے نظرثانی ریٹنگ جاری کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کےلیے نظرثانی ریٹنگ جاری کر دی۔ وزارت خزانہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.