سونا ہزاروں روپے مہنگا، ڈالر کا ملا جلا رجحان


کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ دس گرام سونے کا قیمت 1715 روپے اضافے سے 1لاکھ 20 ہزار 885 روپے رہی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی سے 1702 ڈالر فی اونس رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ملک میں ڈالرکی قیمت میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قمیت میں three روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 15 پیسے کم ہوکر 218.60 روپے رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے مہنگا ہو کر 222 روپے میں دستیاب ہے۔

About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.