سونے کی قیمت آج کیا رہی؟ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی رد و بدل نہیں ہوا جبکہ روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1745 ڈالر ہوگئی ہے۔

ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالرایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 220 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا ہے۔



About admin

Check Also

بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی، صارفین کی جانب سے ہزاروں شکایات

اسلام آباد: بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بجلی صارفین کی جانب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.