زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی


کراچی: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں eight کروڑ 70 لاکھ ڈالر مزید کمی ہوگئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 20 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 13.52 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں eight کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.89 ارب ڈالر سے کم ہو کر 7.80 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 50 لاکھ ڈالر کمی سے 5.71 ارب ڈالر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ہفتے مسلسل گراوٹ کے بعد پہلا اضافہ ہوا تھا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے تھے۔

About admin

Check Also

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، نئے ریٹ آگئے

کراچی : صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published.