ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا


کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، مسلسل دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، انٹربینک میں کاروباری دن کے اختتام تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 98 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 214.88 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ڈالر four روپے مہنگا ہوکر 215 سے 217 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں three روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ انٹربینک میں کاروبار کےاختتام پر ڈالر eight پیسے سستا ہوکر 213.90 روپے میں دستیاب تھا۔

About admin

Check Also

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، نئے ریٹ آگئے

کراچی : صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published.