ملک میں‌ سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی


کراچی: عالمی منڈی میں‌ کمی کے باوجود ملک میں‌ سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگیں.

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں‌ سونے کی فی تولہ قیمت 4450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار 450 روپے ہوگئی.

اسی طرح‌ دس گرام سونے کی قیمت 3815 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 842 روپے رہی.

عالمی مارکیٹ میں‌ سونے کی قیمت میں‌ کمی ریکارڈ کی گئی اورعالمی منڈی میں سونا 05 ڈالر کمی کے بعد 1771 ڈالر فی اونس رہا.

واضح رہے دو روز قبل ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں  ہزار 300 روپے کمی ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے بڑھ گئی تھی۔

گزشتہ روز سونےکی فی تولہ قیمت 5 ہزار 700 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونا four ہزار 887 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 942 روپے رہی تھی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافہ کے بعد 1777 ڈالر فی اونس ہوگیاتھا۔

About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.