سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی


ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3686 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر کم ہوکر 1775 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے پہنچ گئی تھیں۔

About admin

Check Also

بھارت نے ڈیجیٹل کرنسی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا

نئی دہلی : بھارت نے ڈیجٹل کرنسی (ای روپے) کے نظام کو اپنانے کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.