ڈالر کی قیمت میں مزید کمی


کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی جاری ہے، آج ڈالر کی قیمت مزید three روپے کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز 12 اگست 2022 جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہو کر 215 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 سے 217 روپے میں فروخت ہوا۔

دن کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں three روپے 39 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے three ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوا جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے four ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جولائی کے مہینے میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہوئی۔

تاہم اب ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوگئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کے 239 روپے 94 پیسے کے مقابلے میں اب تک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 18 روپے three پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

three اگست سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوئی اور روپے کی قدر یومیہ بنیاد پر بہتر ہوتی گئی۔



About admin

Check Also

تمام اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا بڑا فیصلہ

یورپی یونین نے اسمارٹ فون کے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، اب تمام موبائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.