روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی، فروری 2021 کے بعد سب سے کم رقم جمع


کراچی : اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی2022 میں 18 کروڑ اسی لاکھ ڈالر موصول ہوئے ، جو فروری 2021کے بعد سب سے کم ڈپوزٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی کے باعث جولائی 2022 میں فروری2021 کے بعد سب سے کم رقم جمع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی 2022 میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جولائی دوہزاربائیس تک چار ارب اناسی کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی کے دوران گیارہ ہزار نوسواسی اکاونٹ کا اضافہ ہوا۔

نیا پاکستان سرٹیفیکٹ میں ایک ارب تریسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکٹ اسلامک میں ایک ارب پینتالیس کروڑچالیس لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مجموعی انویسٹمنٹ اکتالیس ملین ڈالر کی ہوچکی ہے۔

یاد رہے رواں سال جون میں ایک دن میں 57 ملین ڈالر بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا ، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا۔

About admin

Check Also

پاکستان میں‌ امریکی ڈالر مزید سستا ، 221 کی سطح پر آگیا

کراچی : امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، آج بھی انٹر بینک میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.