اسٹیٹ بینک کا درآمد کنندگان کیلئے کیش مارجن کی شرط میں نرمی کا اعلان


کراچی : اسٹیٹ بینک نے درآمد کنندگان کیلئے 100 فیصد کیش جمع کرانے کی شرط ختم کرتے ہوئے کیش مارجن 25 فیصد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمد کنندگان کو ریلیف دینے کے لیے کیش مارجن کی شرط میں نرمی کااعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر 100 فیصد کیش  جمع کرانے کی  شرط ختم کرکے 25 فیصد کردی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کنندگان کو 91 سے 180 دنوں کیلئے پچیس فیصد کیش مارجن کی اور درآمدات پر ایک سو اسی دن اور اس سے زیادہ پرزیرو فیصد کیش مارجن کی سہولت ہو گی۔

خیال رہے موجودہ حکومت نے ایک سو ستتر درآمدتی اشیاء پر اپریل دوہزار بائیس میں درآمد کنندگان کو سو فیصد کیش جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے دو ایکسچینج کمپنیوں کی four برانچوں کے آپریشن معطل کر دیے گے۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کرتے ہوئےدو ایکسچینج کمپنیوں کی four برانچوں کے آپریشن معطل کر دیے تھے۔

اسٹیٹ بینک نے کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کیے تھے۔

About admin

Check Also

روس کا دوست ممالک کی کرنسی خریدنے پر غور

روس اپنے قومی خزانے کو بھرنے کیلیے چین، بھارت اور ترکیہ جیسے دوست ممالک سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.