پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر 226 روپے کی سطح پر آگیا


کراچی : ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی، انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں مسلسل چوتھے دن بھی استحکام رہا اور ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ڈیلز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2روپے 65پیسے کم ہوکر 226 روپے 15 پیسے پر آگیا۔

آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں1 عشاریہ17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 226 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر three روپے سستا ہوا، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 229 روپے سے کم ہوکر 228 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے پر پہنچنے کے بعد 17 روپے کم ہوچکا ہے۔



About admin

Check Also

دوست ممالک سے معاشی پیکج ملنے کے اشارے : امریکی ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے  امریکی ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.