سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی


کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستانی کرنسی مضبوط ہونے کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی ہوئی ہے، چیئرمین آل ہاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 942 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 23ہزار 113 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافہ کے بعد 1787 ڈالر فی اونس رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

About admin

Check Also

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد : حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.