حکومت کی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں


وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی۔ حکومت پیٹرول و ڈیزل پر او ایم سی اور ڈسٹری بیوٹرز مارجن بڑھانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں کے لیے او ایم سی مارجن میں 63 فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور ہے، او ایم سی مارجن 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن بھی بڑھا کر 6 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن three روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے مارجن بڑھانے کی منظوری لی جائے گی۔

اس سے قبل پیٹرول پر ڈیلر مارجن 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھایا جا چکا ہے۔ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 2 روپے 87 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

About admin

Check Also

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد : حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.