انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا، اچانک 11 روپے سستا


کراچی : انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا، ایک دن میں ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 230 روپے 50 پیسے پر سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آنے لگا، کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ڈالر کی قیمت میں 11 روپے 49 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے 49 پیسے کی سطح پر آگیا جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 228 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرگر گیا ، ایک دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔

جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240.50 روپے سے کم ہوکر 226 روپے کا ہوگیا ، ظفر پراچہ نے کہا کہ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ پر بھی اثرات دیکھے جارہے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر کی قیمت 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے three ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے، جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے four ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

About admin

Check Also

دوست ممالک سے معاشی پیکج ملنے کے اشارے : امریکی ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے  امریکی ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.