ملک میں مہنگائی کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں مہنگائی 24.9 فیصد سے بڑھی، گزشتہ برس جولائی 2021 میں مہنگائی صرف 8.four فیصد تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنی اتحادی پیپلز پارٹی کی حکومت کی مہنگائی کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا، ملک میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں مہنگائی 24.9 فیصد سے بڑھی، جولائی 2008 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 20.three فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جون 2022 میں مہنگائی 21.three فیصد تھی گزشتہ برس جولائی 2021 میں مہنگائی 8.four فیصد تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے بتایا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیزل 141.46 فیصد اور پیٹرول 119 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

About admin

Check Also

پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے اچھی خبر، جرمنی میں روزگار کے دروازے کُھل گئے

کراچی : پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے بیرون ملک روزگار کیلئے امید افزا خبر سامنے آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.