ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 1767 ڈالر فی اونس رہی۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی

واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ eight ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4200 روپے کمی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے سے کم ہوکر 239 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

About admin

Check Also

ایف بی آر کا ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.