چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ


چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سال رواں کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 17.four فیصد اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی مین لینڈ میں حقیقی زیر استعمال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 17.four فیصد بڑھ کر 723ارب31 کروڑ یوآن ہو گئی۔

امریکی ڈالر کے لحاظ سے داخلی بہاؤ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 21.eight فیصد بڑھ کر 112 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کے مغربی علاقے میں آنے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جنوری تا جون کی مدت میں 43.9 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد وسطی علاقے میں 25 فیصد، اور مشرقی علاقے میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ ہائی ٹیک صنعتوں میں پہلے 6 مہینوں میں 33.6 فیصد تیزی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بالخصوص ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہائی ٹیک سروس سیکٹر میں 34.four فیصد اضافہ ہوا۔

سروس انڈسٹری نے اس عرصے میں 537 ارب 13 کروڑ یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ جمہوریہ کوریا، امریکا اور جرمنی کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 37.2 فیصد، 26.1 فیصد اور 13.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

About admin

Check Also

سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.