ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالر کمی


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 22 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 22 جولائی تک 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوچکی ہے اور زرمبادلہ ذخائر eight ارب 57 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 22 جولائی تک کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 83 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 جولائی تک 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

About admin

Check Also

سندھ حکومت آٹے کی قیمت آسمان پر لے گئی، بقیہ شہروں میں قیمتیں کم

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.