روپے کی قدر میں معمولی اضافہ


کراچی: انٹر بینک میں مسلسل 11 روز تک ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں معمولی بحالی دیکھی جارہی ہے، ڈالر کی قیمت 242 روپے سے 239 روپے پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز 29 جولائی 2022 جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا اور 240 روپے پر جا پہنچا۔

تاہم بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور دن کے اختتام تک ڈالر 57 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے سے کم ہو کر 239 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپر مارکیٹ میں ڈالر 250 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

گزشتہ 11 کاروباری روز سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سے کل اور آج روپے کی قدر میں بحالی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے three ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے four ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

صرف گزشتہ ہفتے یعنی 18 سے 22 جولائی 2022 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 روپے اضافہ ہوا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں eight فیصد تک کمی ہوئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد گرا ہے، دیکھا جائے تو مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف three فیصد گری ہے۔

About admin

Check Also

مہنگائی ضرور ہے مگر معیشت کو خطرہ نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور پست …

Leave a Reply

Your email address will not be published.