شہباز دور میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھنے لگا


کراچی : شہباز دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھنے لگا ، جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر کے باوجود پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ گیا ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 27کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا، تیل کی درآمدات میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون 2021 میں یہ خسارہ 1 ارب 60 کروڑڈالر کا تھا اور مالی سال 22میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سترہ ارب 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 21 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 82کروڑڈالر اور مالی سال 20 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً four ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا تھا۔

ادارے شماریات کے مطابق جون کے مہینے میں تین اعشاریہ تین ملین میٹرک ٹن تیل درآمد کیا گیا ہے، جو مئی کے مقابلے میں تینتیس فیصد زیادہ ہے۔

ادارے شماریات نے بتایا کہ آئل درآمدی بیل ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر سے بڑھ کر دو ارب نوے کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ تیل کے علاوہ دوسرے درآمدات میں کمی آئی ہے۔

گزشتہ سال میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ سترہ ارب چالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے، جو پچھلے مالی سال میں دو ارب اسی کروڑ ڈالر پر تھا۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *